Tuesday, April 30, 2024

دنیا مانتی ہےکہ ایشیا میں سب سے تابناک مستقبل پاکستان کا ہے: وزیراعظم

دنیا مانتی ہےکہ ایشیا میں سب سے تابناک مستقبل پاکستان کا ہے: وزیراعظم
March 14, 2017
کراچی(92نیوز)دنیا مانتی ہے کہ ایشیا میں سب سے تابناک مستقبل پاکستان کا ہے ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں اور اُن کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمے داری ہے ۔  اب اگر کسی کی عبادت گاہ پر حملہ ہوا تو وہ اُن کے ساتھ کھڑے ہو نگےپاک سر زمین پر اب گلاب کھلنے لگے ہیں گلوکار محمد رفیع اور اُن کی آواز ایک جیسی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم میاں نوازشریف نے کراچی میں سجی ہولی کی تقریب سے انتہائی خوشگوار موڈ میں خطاب کیا اور کئی مواقع پر تقریب کے شرکا کھل کر مسکرا دیئے اور پنڈال سے آئی لو یو کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ وزیراعظم نوازشریف بولے گھبراؤ مت کبھی اُن کی اورمعروف گلوکار محمد رفیع کی آواز ایک جیسی تھی ۔ جہاں میاں نوازشریف نے خوشگوار انداز خطابت اپنایا وہیں یہ بھی بتا دیا کہ دنیا مانتی ہے کہ ایشیا میں سب سے تابناک مستقبل پاکستان کا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے دھیمے لب و لہجے میں مخالفین کو بھی سنا ڈالیں۔ بولے کہ ایک طرف نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے والے ہیں تو دوسری طرف استحصال کرنے والے ہیں۔ نوازشریف نے واضح کہا کہ پاک سر زمین پر گلاب کھلنے لگے ہیں کوئی مذہبی یا علاقائی تعصب اب ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ہندوؤں کو اُن کے مذہبی تہوار ہولی پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہولی محبت کا تہوار ہے حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہندو برادری کی فلاح و بہبود کیلئے 50 کروڑ کی امداد کا اعلان بھی کیا ۔