Tuesday, September 17, 2024

دنیا سے ایٹمی اسلحے کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز اور منصفانہ کوششوں کی تائید کرتے ہیں: سیکرٹری خارجہ

دنیا سے ایٹمی اسلحے کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز اور منصفانہ کوششوں کی تائید کرتے ہیں: سیکرٹری خارجہ
October 1, 2015
نیویارک (92نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کی تائید کرتے ہیں۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والی سرگرمیوں میں دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے عالمی دن پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دنیا سے ایٹمی اسلحے کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز اور منصفانہ کوششوں کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی اسلحے کے حوالے سے تحمل اور ذمہ داری کے اصولوں پر مبنی پالیسی پر گامزن ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور کا حل ناگزیز ہے۔