Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر کی معروف شخصیات کو مشکل میں ڈالنے والی پاناما پیپرز کا ڈیٹا ہیک

دنیا بھر کی معروف شخصیات کو مشکل میں ڈالنے والی پاناما پیپرز کا ڈیٹا ہیک
April 6, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) دنیا بھر کی بڑی بڑی شخصیات کو مشکل میں ڈال دینے والی پاناما لیکس خود مشکل میں پھنس گئی۔ پاناما لیکس کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔ کمپنی کے قانونی معاونین کا کہنا ہے کہ ڈیٹا ہیک کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ پاناما لیکس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیٹا منگل کے روز ہیک کیا گیا، جس کے خلاف درخواست عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ وکیل کا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری کسی باہر والے کا کام لگتا ہے۔ لیکس کے شریک بانی رامون فونسیکا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی نے ان کی طرح ٹیکس چوروں کو بے نقاب نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیٹا ہیک ہونے کی شکایت اٹارنی جنرل کے دفتر میں جمع کرا دی ہے اور سرکاری ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔