Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا دن منایا جا رہا ہے
March 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا دن منایا جا رہا ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں 289 خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔ پولیس اسٹیشنز میں خواتین کے لئے الگ سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس لائن اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین کے تقدس بطورماں ،  بہن ،  بیٹی اور بیوی کے معاشرے کو سنوارنے کی اہمیت کوزیربحث لایاگیا۔لیڈیزپولیس اہلکاروں نےدوران ڈیوٹی پیش آنےوالی پریشانیوں کو ٹیبلو میں مزاحیہ انداز میں پیش کیا ۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کا کہنا تھا خواتین مختلف شعبوں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں۔ خواتین کی یہ شرح انتہائی کم ہے اس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ کوشش کریں گے پہلے مرحلے میں 10 فیصد جبکہ دوسرے مرحلے میں 20 فیصد خواتین کو بھرتی کیا جائے ۔

تقریب کے اختتام پر لیڈیز پولیس اہلکاروں نے نغمے گا کر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ۔