Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر کی طرح مدینہ منورہ میں بھی نبی آخرالزمان کا جشن ولادت نہایت جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

دنیا بھر کی طرح مدینہ منورہ میں بھی نبی آخرالزمان کا جشن ولادت نہایت جوش وخروش سے منایا جارہا ہے
December 12, 2016

 مدینہ منورہ(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی طرح مدینہ منورہ میں بھی نبی آخرالزماں  خیرالبشر  حضرت  محمد مصطفےﷺ کا جشن ولادت منایا جا رہا ہے۔ اس مبارک  دن کی مناسبت سے کئی مقامات پر محافل میلا د کا اہتمام کیا گیا ،جس میں نعت خواں حضرات نے  سرور کونینﷺ کے حضور  ہدیہ نعت  پیش کیا ۔

تفصیلات کےمطابق دنیا بھر کی طرح مدینہ منورہ میں بھی نبی آخرالزماں خیرالبشر حضرت محمد مصطفی ﷺ کا جشن ولادت منایا جا رہا ہے۔ اس مبارک دن پر مدینہ منورہ میں عاشقان رسول نے منفرد انداز میں نبی کریمﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے فضا درود سلام سے گونجتی رہی۔ مدینہ منورہ میں سجائی جانے والی محافل میلاد میں پاکستان سمیت مختلف مسلم ممالک کے شہریوں نے شرکت کی  عاشقان رسول نے نبی آخرالزماںﷺ سے عقیدت اور محبت کا اظہار ہدیہ نعت پیش کر کے کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔