دنیا بھر کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئیں
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار برقرار ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئیں۔ 34 لاکھ سے زائد افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہیں۔
چوبیس گھنٹوں میں امریکا میں مزید 1897 افراد جان سے گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 65 ہزار700 سے تجاوز کر گئی۔
ادھربرطانیہ میں مزید 739، برازیل میں 428، اٹلی میں 269 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں 4 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔