Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں شروع ، وزیرخارجہ بھی لندن روانہ

دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں شروع ، وزیرخارجہ بھی لندن روانہ
February 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں شروع  کر دی گئیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی  برطانیہ میں  ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی دار العوام میں منعقدہ کشمیر کانفرنس مین شرکت کے لئے لندن  روانہ ہو گئے ،پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر  پر برطانیہ میں تقریبات کاانعقاد کیا جائےگا۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کی جائےگی۔ یوم یکجہتی کشمیر شاہ محمود قریشی کل برطانوی دارالعوام میں کشمیر کانفرنس 5 فروری کو پارک لین میں یوم کشمیر پر منعقدہ نمائش میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی موقف واضح اور دوٹوک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے ، اقوام متحدہ اور برطانوی پارلیمانی گروپ کی حالیہ رپورٹس پاکستانی موقف کی تائید ہے۔ وزیر خارجہ نے لندن روانگی سے قبل حریت رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر پر لندن میں تقریبات پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر برطانیہ میں رہائش پذیر کشمیری رہنماؤں نے یوم یکجہتی کشمیر پر برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا  ہے جس میں  شاہ محمود قریشی کی اس مظاہرے میں بھی شرکت متوقع ہے۔