دنیا بھر میں یوم عاشورہ کے حوالے سے ماتمی جلوس اور مجالس برپا کی جارہی ہیں
لاہور(92ڈٰیسک)شہدائے کربلا کی یاد میں ایران، لبنان ،فلسطین ، عراق، شام ،بھارت اورمشرق وسطیٰ میں بھی ماتمی جلوسوں اور مجالس برپا کی جارہی ہیں ، ایران میں سیکڑوں افراد نے ماتمی جلوس میں عزاداری کی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کےمطابق شہدائے کربلا کی یاد میں ایران، لبنان ،فلسطین ، عراق، شام ،بھارت اورمشرق وسطیٰ میں بھی ماتمی جلوسوں میں عزاداری کی گئی گئی جبکہ مجالس میں ذاکرین نے شہدائے کربلا کی عظمت اور قربانی کے مقصد پر روشنی ڈالی ایران میں علمائے کرام و ذاکرین نے فلسفۂ شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اہمیت اجاگر کی۔
عشرہ محرم کی مناسبت سے ہونے والی مجالس اور جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیےگئے ہیں اورکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ رکھا گیاہے۔