Monday, February 26, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس مزید 10 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس مزید 10 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا
March 25, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ کورونا ایک روز میں مزید 10 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا ۔ ہلاکتیں 27 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

برازیل میں 2244، امریکا 1405 اور میکسیکو میں 809 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔ پولینڈ 575، اٹلی 460، روس 401 اور یوکرائن میں 342 افراد کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔ متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 54 لاکھ سے بڑھ گئی۔ 10 کروڑ 12 لاکھ  سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو گئے۔

پیرو 182، جنوبی افریقہ 121، کولمبیا 120، انڈونیشیا میں 118 اموات ہوئیں۔ ترکی میں مزید 146 اموات جبکہ 29 ہزار 762 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ ایران میں 94 مریضوں نے دم توڑا، 7 ہزار 605 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں 6 اموات، 466 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔