Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 16 ہزار ہلاک، 48 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 16 ہزار ہلاک، 48 لاکھ سے زائد متاثر
May 19, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے عالمی وار تھم نہ سکےعالمی سطح پر وائرس متاثرین کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوزکرگئی۔ دنیا بھر میں 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں 18 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں یومیہ ہلاکتیں ایک ہزار سے کم ہوگئیں امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 865 مریض ہلاک ہوئے امریکا میں مجموعی اموات 90 ہزار 978 تک جاپہنچی امریکا میں اب تک 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جنوبی امریکا میں وائرس کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا۔ میکسیکو میں مزید 132 مریض دم توڑ گئےبرازیل میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں اب تک 16 ہزار 122 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ بھارت میں مزید 471 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوگئی بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 96 ہزار سے بڑھ گئی۔