Sunday, October 2, 2022

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 6 لاکھ 36 ہزار ہو گئیں

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 6 لاکھ 36 ہزار ہو گئیں
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 6 لاکھ 36 ہزار جبکہ متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ امریکہ میں سب سے زیادہ 41 لاکھ 56 ہزار دو سو بہتر افراد اس مرض سے متاثر جب کہ مزید 921 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی کل تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں 55 ہزار 604 نئےمریض کے ساتھ مجموعی تعداد 22 لاکھ 87 ہزار چار سو پچھتر جبکہ  مزید ایک ہزار ایک سو بانوے اموات کے ساتھ مجموعی ہلاکتیں 84 ہزار 82 ہو گئی ۔ بھارت میں 48 ہزار 446 نئےمریض سامنے آئے جبکہ 755 نئی اموات ہوئیں۔ اس وقت انڈیا میں مریضوں کی کل تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 130 جبکہ اموات 30 ہزار 645 ہو گئی ہیں۔ ادھر روس میں 5 ہزار 8 سو اڑتالیس نئے مریض سامنے آئے جبکہ 147 ہلاکتوں کے ساتھ اموات  کی مجموعی تعداد 12 ہزار آٹھ سو بانوے ہو گئی۔