دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئیں

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے تباہ کن وار جاری ہیں، ہلاکتیں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کرگئیں، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 32 ہزار 450 ہوگئی۔
امریکا میں کورونا سے اموات 39 ہزار سے بڑھ گئیں، برطانیہ میں مزید 888، فرانس میں مزید 642، اسپین میں 637، اٹلی میں 482، بیلجیئم میں 290 اور برازیل میں 220 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
ادھر سعودی عرب میں بھی کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، ایک ہزار 132 نئے کیس رپورٹ ہوئے، تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی۔
دنیا بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 99 ہزار 998 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔