Thursday, September 29, 2022

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس تاحال بے قابو ہے، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں برازیل میں مزید1178، امریکا میں 1141، بھارت میں 761، میکسیکو میں 737 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 59 لاکھ تک جا پہنچی، دنیا بھر میں 97 لاکھ 20 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے۔