دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے بڑھ گئی

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے خوفناک وار جاری ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے بڑھ گئی۔ متاثرین کی تعداد 46 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہوگئی۔
امریکا میں وائرس سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 1595 افرادلقمہ اجل بن گئے، اموات کی کل تعداد88 ہزار 507 تک جا پہنچی۔
ادھر برطانیہ میں اموات 33 ہزار998، اٹلی میں 31 ہزار610، اسپین میں 27 ہزار459 جبکہ فرانس میں 27 ہزار 425 افراد ہلاک ہوچکے۔