دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 54 ہزار مریض ہلاک، 22 لاکھ سے زائد متاثر

لندن (92 نیوز) کورونا نے دنیا بھر میں ساڑھے بائیس لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر ڈالا، اب تک ایک لاکھ چون ہزار سے زائد مریض زندگی کی بازی ہارچکے ہیں، جبکہ پانچ لاکھ اکہتر ہزار سے زائد موذی وبا کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے پوری دنیا میں وار جاری ہیں،، ہلاکتیں اور مریض مسلسل بڑھتے جارہے، صحت عامہ کا مسئلہ عالمگیر حیثیت اختیار کرگیا،، یورپ اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ خطہ بن چکا ہے۔
برطانیہ میں ایک ہی روز کے دوران آٹھ سو سنتالیس مریض زندگی کی بازی ہار گئے، پانچ ہزار پانچ سو ننانوے نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار چھے سو بانوے ہوگئی ہے۔
اسپین میں مزید چھے سو ستاسی جبکہ اٹلی میں پانچ سو پچھہتر ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، فرانس میں ایک روز کے دوران سات سو اکسٹھ مریض مارے جاچکے ہیں، جرمنی میں تین سو، بیلجیئم میں تین سو چھے، نیدرلینڈز میں ایک سو چوالیس جبکہ ترکی میں ایک سو چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔
مشرق وسطیٰ میں ایران کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، جہاں گذشتہ روز نواسی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، سعودی عرب میں مزید چار مریض جانبز نہ ہوسکے،، جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی مزید دو متاثرین دم توڑ گئے۔
بھارت میں چوبیس گھنٹوں کےدوران اڑتیس افرادہلاک ہوئے، ملک میں متاثرین کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، ادھر روس میں بھی صورتحال سنگین ہورہی،، ایک ہی روز میں مزید بیالیس ہلاکتیں ہوچکی ہیں، میکسیکو میں ساٹھ جبکہ برازیل میں بھی تیس مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔