Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز، 53 لاکھ متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز، 53 لاکھ متاثر
May 23, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 3 ہزار 393 ہوگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 1293 ہلاک ہو گئے، مجموعی تعداد 97647 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 351، اسپین 688 اور اٹلی میں 130 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جرمنی 43، روس میں مزید 150، برازیل میں 966 افراد چل بسے، میکسیکو 420، ایران 51 اور ترکی میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں، کینیڈا 93، بیلجیئم 26، نیدرلینڈز 13، بھارت 142 اور سویڈن میں مزید 54 ہلاک ہوگئے۔ دنیا بھر میں جان لیوا وائرس سے کورونا کے 2158510 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔