دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات 3 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ 24 گھنٹوں کےدوران ریکارڈ ایک لاکھ 6 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی کورونا کے حملے تیزہوگئے، دنیا بھر میں 24 گھنٹوں کےدوران ریکارڈ ایک لاکھ 6 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے، متاثرین کی مجموعی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جاپہنچی۔
عالمی سطح پر وائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی، امریکا میں مزید 1461، برازیل 911، برطانیہ 363، میکسیکو میں 334 ہلاکتیں ہوگئیں۔