Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر میں کورونا سے اموات تین لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو چکیں

دنیا بھر میں کورونا سے اموات تین لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو چکیں
May 20, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات تین لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو چکیں ہیں ۔ 49 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 82 ہزار 875 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 1956361 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1552  ہلاک ، مجموعی تعداد 93533 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 545، اسپین 69 اور اٹلی میں 162 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی 70، روس میں مزید 115، برازیل میں 1130 افراد چل بسے۔ میکسیکو 155، ایران 62 اور ترکی میں 28 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کینیڈا 70، بیلجیئم 28، نیدرلینڈز 21، بھارت 146 اور سویڈن میں 45 مزید ہلاکتیں ہوئیں۔