دنیا بھر میں کورونا بے قابو، اموات 15 لاکھ 49 ہزار 733 تک پہنچ گئیں
نیو یارک (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا ، اموات15لاکھ 49 ہزار733تک پہنچ گئیں ، امریکامیں مزید 1500،اٹلی 564 اور روس میں 457 اموات ریکارڈ کی گئیں ۔
دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا ،بھارت میں مزید374اموات ہوئیں ، اب تک کل اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 590 ہو گئی ہیں ،برازیل میں مزید26ہزار363کیسزسامنے آئے ہیں جب کہ 321اموات ہوئی ہیں ۔ فرانس میں 11 ہزار 22 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ مزید 174 ہلاکتیں ہوئیں۔
برطانیہ میں 17 ہزار 272 نئےکیسز سامنے آئیں ، 231 مزید اموات ہوئیں،ایران میں مزید 11 ہزار 561 کیسز سامنے آئے جب کہ 294 اموات ہوئیں۔
کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 6 کروڑ78لاکھ ہو گئی، دنیا بھرمیں 4 کروڑ68لاکھ88ہزارافراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔