Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں
January 5, 2018

سری نگر (92 نیوز) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔
اس موقع پر کشمیری عوام اس عزم کا اعادہ کر رہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز قرار داد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
اس دن کی یاد میں دنیا بھر میں کشمیری ہر سال 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں۔
ادھر قابض بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کیلئےانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
قتل و غارت ، خواتین کی بے حرمتی اور بربریت کا نا ختم ہونے والا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کو آج سری نگر میں سیمینار سے روک دیا جس کی صدارت علی سید گیلانی نے کرنا تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت بیشتر حریت قیادت کو بھی نظر بند یا جیلوں میں قید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگوں کو گرفتار کرنا، حریت رہنماؤں کو نظر بند کرنا اور کرفیو اور پابندیاں لگانا روز کا معمول بن گیا ہے۔