Thursday, October 6, 2022

دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منانے کیلئے تیاریاں عروج پر

دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منانے کیلئے تیاریاں عروج پر

منسک (92 نیوز) دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار زور و شور سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی۔ کہیں سانتا کلاز ٹریکٹر چلاتے تو کہیں دوڑ لگاتے نظر آئے۔
کرسمس کی آمد میں بس ایک روز باقی رہ گیا۔ دنیا بھر میں مسیحی برادری تیاریوں میں مصروف نظر آتی ہے۔
اس حوالے سے بیلا روس کے شہر منسک میں پریڈ نکالی گئی جس میں سانتا کلاز کا روپ دھارے لوگوں نے کرسمس کے گانے گائے۔
اس موقع پر چند سانتا کلاز خوبصورت روشنیوں سے سجائے گئے جو ٹریکٹر بھی چلاتے نظر آئے۔
دوسری طرف بھارت میں کرسمس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
اس حوالے سے گواہاٹی کے ایک چرچ میں ٹیبلو پیش کیا گیا۔
بازاروں میں بھی خاصہ رش دیکھنے میں آیا جہاں مسیحی برادری کرسمس کی سجاوٹ کی اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔
ادھر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی سیکڑوں کی تعداد میں سانتا کلاز بنے جن میں دوڑ لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔
چھ کلومیٹر پر مشتمل اس دوڑ میں شرکا کو سٹیکرز اکٹھے کرنے تھے اور جنہوں نے یہ ٹاسک مکمل کیا انہیں میڈلز سے نوازا گیا۔