Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں مہلک وائرس کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

دنیا بھر میں مہلک وائرس کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے
February 6, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں مہلک وائرس کورونا کے وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

امریکا میں مزید 3572 ، میکسیکو 1682 اور برازیل میں 1244 ہلاکتیں ہوئیں۔ برطانیہ میں 1014 ، جرمنی 776 اور اسپین میں 584 اموات رپورٹ ہوئیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 23 لاکھ 9 ہزار تک جا پہنچیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 75 لاکھ 25 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وباء سے تحفظ کیلئے غیرملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا 20 ممالک کے باشندوں پر سعودی عرب میں داخل ہونے پر عارضی بابندی ہو گی۔ سعودی شہریوں، سفراء، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور ان کے خاندانوں پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔