Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر میں لوکل باڈیز کے پاس اختیارات ہوتے ہیں لیکن ہمارے پاس نہیں ہیں : میئرکراچی

دنیا بھر میں لوکل باڈیز کے پاس اختیارات ہوتے ہیں لیکن ہمارے پاس نہیں ہیں : میئرکراچی
December 21, 2016

کراچی(92نیوز)ڈسٹرکٹ سینٹر میں سو روزہ صفائی کے سلسلے میں پرائیویٹ اسکول کی جانب سے اسکول کے طلبہ و طالبات نے صفائی مہم واک میں حصہ لیاجبکہ  مئیر کراچی نےبھی واک میں شرکت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوکل باڈی کے پاس اختیارات ہوتے ہیں لیکن ہمارے پاس نہیں ہیں ۔

 

تفصیلات کےمطابق میئر کراچی وسیم اختر نے اسکول کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بچوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے محلے اور اسکول کے اطراف صفائی کا انتظام کریں ۔ دنیا بھر میں لوکل باڈی کے پاس اختیارات ہوتے ہیں لیکن ہمارے پاس اختیارات نہیں میں ہر فورم پر احتجاج کرونگا ۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پرائیوٹ اسکول کے طلبہ و طالبات کے ساتھ واک مہم کا افتتاح کرنے اسکول کی انتظامیہ نے بچوں کو صبح سے چھٹی کراکر  سڑکوں پر  لاکر کھڑا کردیا سخت گرمی میں معصوم بچے بغیر پانی کے دھوپ میں کھڑے احتجاج کرتے رہے ۔

 میئر کراچی جب تاخیر سے پہنچے تو اپنے ساتھ دو درجن پانی کی بوتلیں بھی ساتھ لیکر آئے لیکن معصوم بچے حسرت سے دیکھتے رہے۔