Tuesday, October 4, 2022

دنیا بھر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

دنیا بھر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری
لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے،یورپ سمیت امریکا،کینیڈا ،برطانیہ ،چین میں برف کا راج ہے،جس نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کہیں بارش ہے  تو کہیں شدید برف باری جس سے  نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف کینیڈا کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ،سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ ادھر برطانیہ کے شمالی حصے میں سیلاب نے تباہی مچادی ،پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ ریسکیواہلکار برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ چین میں برف باری سے دریائے زرد منجمد ہو گیا ہے،جبکہ سڑکوں پر بھی برف کا راج ہے۔