Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر میں آج انٹرنیشنل ڈے آف ہیومن سپیس فلائٹ منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج انٹرنیشنل ڈے آف ہیومن سپیس فلائٹ منایا جارہا ہے
April 12, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)آج دنیا بھر میں انٹرنیشنل ڈے آف ہیومن سپیس فلائٹ منایا جا رہا ہے،  یہ دن اس پہلے انسان کی خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے جس نے 12 اپریل 1961 میں خلا میں رہ کر دنیا کا چکر کاٹا۔ تفصیلات کےمطابق اپریل کی بارہ تاریخ نئے جہانوں کی جانب انسان کے پہلے سفر کا دن  جب انسان کا تسخیر کائینات کا دیرینہ خواب پورا ہوا اس روز روسی خلائی شٹل ووستک ون زمینی فضا کا سینہ چیر کر خلاؤں تک جا پہنچی    12 اپریل 1961 کو 27 سالہ روسی نوجوان یوری گاگرین نے اولین خلا باز ہونے اعزاز حاصل کیا جب وہ خلائی شٹل کے ذریعے ایک گھنٹہ اور 48 منٹ تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہا۔ ووستک ون کے کامیاب مشن پر روس سمیت دنیا بھر میں اس عظیم کامیابی کا جشن منایا گیا یوری گاگرین مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد جب روس پہنچے تو اس کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور اسے گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ ماسکو کے پریڈ گراؤنڈ لایا گیا  جہاں اس کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ،،  اس تقریب میں نئے جہانوں کو تسخیر کرنے والے اس نوجوان کو اعلیٰ ترین اعزاز   دی ہیرو آف سوویت یونین  سے نوازا گیا، اس عظیم کامیابی کی یادگار منانے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 7 اپریل 2011 کو   12 اپریل کے دن کو انٹرنیشنل ڈے آف ہیومن سپیس فلائٹ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔