Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4 ارب 2 کروڑ ہو چکی، گلوبل ڈیجیٹل سوٹ

دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4 ارب 2 کروڑ ہو چکی، گلوبل ڈیجیٹل سوٹ
February 26, 2018

کراچی (92 نیوز) جدید دور میں انٹرنیٹ کے بغیر رہنا ممکن نہیں ۔ صرف 2008 میں انٹرنیٹ صارفین کے آن لائن رہنے کے دورانیہ کا حساب لگایا جائے تو یہ 1 ارب سال بنتا ہے ۔
انیس سو انتہر میں آرپانیٹ کے ذریعے سب سے پہلا پیغام یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے اسٹینفورڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو بھیجا گیا جو "LOGIN" تھا تاہم "LO" جانے کے بعد سسٹم کریش کرگیا ۔ سسٹم ٹھیک ہونے پر پورا پیغام "LOGIN" وصول ہوا تو وہ دن ہے اور آج کا دن یہ زندگی کا ایسا جز بنا کہ اب اس کے بغیر جینا ممکن نہیں ۔
گلوبل ڈیجیٹل سوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سالانہ بنیاد پر سات فیصد اضافے کے ساتھ چار ارب دو کروڑ ہو چکی ہے ۔
افریقہ میں سب سے زیادہ سالانہ بیس فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔
دنیا میں اوسط انٹرنیٹ صارف چھ گھنٹے آن لائن رہتا ہے ۔ چار ارب دو کروڑ صارفین کے آن لائن دورانیہ کا حساب لگایا جائے تو یہ ایک ارب سال ہو گا ۔ تھائی عوام روزانہ ساڑھے نو گھنٹے نیٹ استعمال کرتی ہے ۔ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ اور براڈ بینڈ صارفین کی پانچ کروڑ بیس لاکھ تک جاپہنچی ہے ۔
جہاں انڑنیٹ نے زندگی سہل کی ہے وہیں یہ رشتوں میں دوریوں کا سبب بھی بن رہا ہے ۔