Saturday, January 28, 2023

دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرنے پر آج نرسز کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرنے پر آج نرسز کا دن منایا جا رہا ہے
کراچی (92 نیوز) دنیا بھرمیں انسانیت کی خدمت کرنے پرآج نرسز کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی میں بھی مختلف تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نرسز خوش ہیں اور کہتی ہیں مشکلات کے باوجود وہ اپنا مشن جاری رکھیں گی۔ نرسز نے کہا کہ یہ ایک مقدس پیشہ ہے اور کسی بھی اسپتال میں اسٹوڈنٹ نرسز کا بڑا کردار ہوتا ہے لیکن ان کو اگر وقت پرمعاوضہ اور تنخواہیں نہ ملے تو ان کی دل آزاری ہوتی ہے۔ پراونشل نرسز ایسوسی ایشن اورینگ نرسز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سینئر اور جونیئر نرسز کو تمام جائز مراعات دی جائیں تاکہ وہ مزید بہتر اندازمیں مریضوں کی خدمت کر سکیں۔