Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھرمیں کورونا ایک روز میں مزید7 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا

دنیا بھرمیں کورونا ایک روز میں مزید7 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا
March 7, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھرمیں کورونا ایک روز میں مزید سات ہزارسے زائد زندگیاں نگل گیا، اموات 25 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

امریکا میں 1513، برازیل 1498، میکسیکو 712، جبکہ روس میں 441 مریض ہلاک ہوگئے۔اٹلی میں 307، پولینڈ 245 اور برطانیہ میں 158 افراد چل بسے۔

متاثرین کی عالمی تعداد 11کروڑ 70لاکھ سے بڑھ گئی۔ 9 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔