Monday, September 26, 2022

دنیا افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہونے دے، شیخ رشید

دنیا افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہونے دے، شیخ رشید
October 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیا افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہونے دے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو کارروائی نہیں کرنے دے گی۔

اُنہوں نے کہا وطن کو ضرورت پڑی تو 22 کروڑ لوگ تیار ہیں، امریکا میں ری پبلکن ارکان نے سینیٹ میں بل بھیجا ہے، ابھی بہت ٹائم ہے، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا پاکستان پر ماضی میں بھی پابندی رہی ہے۔ ہماری مسلح افواج موجود ہیں۔ مزید کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمت بڑھی ہے۔