دنیاکی بلندترین چوٹی پر بننے والی فلم ایورسٹ کاٹریلرریلیز

لاس اینجلس(92نیوز)دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم جوئی پر بننے والی نئی فلم ، ایورسٹ ، کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے فلم رواں برس اٹھارہ ستمبرکو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کےمطابق فلم کی کہانی کوہ پیماؤں کی مشکلات اور مشن کی خاطر جان جوکھوں میں ڈالنے کے ایک سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے۔
بالٹاسر کارماکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں خوف ، محبت اور حوصلے جیسے جذبات کونئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
نمایاں اداکاروں میں جیک گیلن ہال اور کیرا نائٹلی شامل ہیں ہمت کی یہ داستان رواں سال اٹھارہ ستمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔