Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیاکو جھنجھوڑنے والےننھےایلان کردی کی تدفین شام میں کردی گئی

دنیاکو جھنجھوڑنے والےننھےایلان کردی کی تدفین شام میں کردی گئی
September 4, 2015
کوبانی(92نیوز)دنیاکوجھنجھوڑنے والے ننھے ایلان کردی کی تدفین شام میں کردی گئی جبکہ برطانوی وزیراعظم نے  مزیدشامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کی حامی بھرلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ننھے ایلان کی موت نے جہاں عالمی برادری کے دل میں پناہ گزینوں کے لیے نرمی پیداکی وہیں پر اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے توجہ مبذول کروادی ہے۔ ننھے ایلان کی موت پر ہرآنکھ اشک بار اورہرانسان سراپااحتجاج نظرآتاہےشام سے یونان جانے کی کوشش میں ڈوب کر مر جانے والے ایلان کردی نامی بچے اور ان کے اہل خانہ کی تدفین شام کے شہر کوبانی میں کر دی گئی ہے۔ ننھے ایلان کی موت نے دنیاکوایساہلایاکہ مجبوراً یورپی رہنمابھی پناہ گزینوں کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے کوشاں دکھائی دیتے ہیں۔ ادھربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے ان کا ملک مزید ہزاروں شامی تارکین وطن کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانیہ دوبارہ آبادکاری کے منصوبے کے تحت   شامی باشندوں کوپناہ دینے کاسلسلہ جاری رکھے گا۔ ailan david