دنیائے ریسلنگ کے معروف سٹارز جدہ میں میدان سجائیں گے
لاہور (92نیوز) ڈبلیو ڈبلیو ای کے شوز جدہ میں شروع ہو گئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے شوز پہلی بار جدہ میں ہو رہے ہیں۔
ان شوز میں دنیا کے معروف ترین ریسلرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کا آغاز ڈین ایمبروز اور لیوک ہارپر کے مقابلے سے ہوا۔ جدہ کے شہری اپنے ہیروز کو پہلی بار اپنی آنکھوں کے سامنے پرفارم کرتا دیکھ کر پرجوش ہو گئے۔
دنیائے ریسلنگ کے مقبول ترین پرفارمر جان سینا، انڈر ٹیکر، شان مائیکل، بگ شو اور کین بھی جدہ پہنچے ہیں جو ان مقابلوں کی زینت بڑھائیں گے۔ ریسلنگ کے یہ مقابلے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں ہو رہے ہیں۔
تین روزہ مقابلوں کے لئے بیشتر ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے اس سے قبل دبئی اور ابوظہبی میں ہو چکے ہیں۔
جدہ کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جدہ میں ہر سال ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے کرائے جائیں۔