Monday, November 28, 2022

دنگل گرل زائرہ وسیم نے کشمیری عوام سے معافی مانگ لی

دنگل گرل زائرہ وسیم نے کشمیری عوام سے معافی مانگ لی
سرینگر(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم دنگل میں گیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی سولہ سال کی کشمیری زائرہ وسیم کی محبوبہ مفتی سے ملاقات نے ہنگامہ کھڑا کردیا ملاقات پر تنقید ہوئی تو زائرہ وسیم نے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر بھارتی میڈیا میں زائرہ کی معافی پر تنقید شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دنگل گرل کومحبوبہ مفتی  سےملاقات  اوران کی جانب سےکشمیری نوجوانوں کا رول ماڈل قرار دینامہنگاپڑگیا۔ زائرہ پر اتنی  زیادہ  تنقید شروع ہوگئی کہ اسےفیس بک اور ٹویٹرپر کھلا خط لکھناپڑگیا اور خط میں محبوبہ مفتی سے ملاقات پر کشمیری عوام سے معافی مانگ لی۔ دنگل گرل کا کہنا تھامحبوبہ مفتی سے ملاقات کی وجہ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ ان سے معافی مانگتی ہیں اس نےیہ بھی وضاحت کردی کہ وہ کشمیری نوجوانوں کی رول ماڈل  ہےنہ وہ چاہتی ہےکہ کوئی اس کی پیروی کرے۔ اس نے مزید لکھا کہ اس نے جان بوجھ کر کشمیریوں کے دل کو ٹھیس نہیں پہنچائی،وہ لوگوں کو بتانا چاہتی ہے کہ  وہ ابھی صرف سولہ سال کی ہے۔ زائرہ  نےاس خواہش  کا اظہار کیا کہ وہ چاہتی ہے عوام اس کی غیر مشروط معافی کو قبول کریں۔