Monday, October 3, 2022

دندلی کے مقام پر چندہ جمع کر کے نالے پر پل کی تعمیر شروع

دندلی کے مقام پر چندہ جمع کر کے نالے پر پل کی تعمیر شروع

مظفر آباد ( 92 نیوز) کوٹلی آزاد کشمیر میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے دندلی کے مقام پر نالے  پر پل کی تعمیر شروع کر دی ۔ پل تعمیر ہونے کے بعد  علاقہ مکینوں کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔

کوٹلی آزاد کشمیر اور گوئی گاؤں کے درمیان دندلی کے مقام پر نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، پل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو جہاں مختلف ضروریات کے تحت شہر جانے  میں مشکل پیش آتی تھی  تو زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

علاقے سے منتخب ہونے والے پارلیمانی نمائندوں  کو کئی مرتبہ پل  تعمیر کرنے کی درخواست کی گئی، مگر کسی نے بھی  اس جانب توجہ نہیں کی۔

بالآخر اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے لوگوں کو خود ہی میدان میں اترنا پڑا اور چندہ مہم کے ذریعہ اس پل کو تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا ، جو اب مکمل ہونے کے قریب ہے ۔

لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر  مکمل ہو نے کے بعد اس سے نہ صرف علاقہ مکینوں کے مسائل کم ہو جائیں گے بلکہ علاقہ میں سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو بھی  فائدہ ہوگا۔