Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دمہ کے خلاف شعور بیدار کرنے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

دمہ کے خلاف شعور بیدار کرنے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
May 5, 2015
لاہور (92نیوز) دمہ کے خلاف شعور بیدار کرنے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ عالمی اداروں کے مطابق دمہ کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دو ہزار پچیس تک ان مریضوں کی تعداد دس کروڑ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ دمہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں جس سے تنفس کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ آستما کے شدید حملے کی صورت میں پھیپھڑے بھی سکڑ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دمہ کی وجہ ماحول میں آلودگی ہے، فضا میں کاربن کے ذرات اور دیگر آلودگی کی وجہ سے نظام تنفس کو شدید خطرات درپیش ہیں۔ اگر ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو دمہ کے مریضوں کی تعداد آئندہ دہائی تک دس کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق دمہ موروثی بیماری کے طور پر بھی منتقل ہوتا ہے، اس کے علاج کےلئے ادویات دستیاب ہیں تاہم اس بیماری سے بچنے کےلئے احتیاط انتہائی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔