Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دمشق میں بمباری سے 8بچوں سمیت 56افراد جاں بحق،متعدد زخمی

دمشق میں بمباری سے 8بچوں سمیت 56افراد جاں بحق،متعدد زخمی
February 26, 2018

دمشق ( 92 نیوز ) دمشق میں بمباری سے 8بچوں سمیت 56افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کےباوجود دمشق میں سیز فائر پر عمل نہ ہوسکا،، قرارداد کی منظوری کے بعد ہونے والی بمباری میں 8 ٓٹھ بچوں سمیت  56 افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 ایرانی آرمی چیف کہتے ہیں قرارداد کا احترام کرتے ہیں  تاہم دمشق کے نواحی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

قرارداد کی منظوری کے اگلے روز حکومتی فورسز نے حرستا اور مشرقی غوطہ کےعلاقوں پروحشیانہ بمباری کی ۔ ادھرایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری کہتے ہیں ایران اور شامی حکومت دمشق کے نواحی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ ان علاقوں پردہشت گردوں  کا کنٹرول ہے۔

جنگ بندی کی قرارداد پرعملدرآمد کیلئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون اورجرمن چانسلر انگیلا میرکل کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں تینوں رہنماؤں نےمعلومات کے تبادلے پربھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب  مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے شامی علاقے مشرقی غوطہ میں شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ مستقل بمباری سے شام کوشہیدکیا جا رہا ہے ۔انہوں نےان ہلاکتوں کو غیر انسانی قرار دیا۔ پوپ نے تشدد کے فوری خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا۔