دل کو یقین ہے کہ فلم ضرور کامیاب ہو گی ، اداکارہ ماہرہ خان

کراچی (92 نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’’سپر اسٹار‘‘سے بہت ساری امیدیں وابستہ کر لیں۔ کہتی ہیں دل کو یقین ہے کہ فلم ضرور کامیاب ہو گی۔
اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی فلم سپر اسٹار کے کامیاب ہونے کا ہے پورا یقین ،،کہتی ہیں ایک عام سی لڑکی کے فلمی دنیا پر راج کرنے کی کہانی شائقین کوضرور پسند آئے گی۔
اپنے بولڈ کردار کا دفاع کرتے ہوئے سپر اسٹار کی ہیروئین کا کہنا تھا کہ کہانی کی ڈیمانڈ یہی تھی، ماہرہ خان فلم میں نوری جیسے گانے پر بولڈڈانس کرتی نظر آئیں گی۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈانس کی باقاعدہ تربیت نہیں لی اور نہ ہی انہوں نے فلم کے گانوں کیلئے کوئی خاص ریہرسل کی۔ ماہرہ خان کیساتھ بلال اشرف نے ہیرو کا کردار نبھایا ہے۔ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز ہو رہی ہے۔