Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بد نیتی اور کرپشن کا نظام کچہری میں بکتا ہے ،شہباز شریف

بد نیتی اور کرپشن کا نظام کچہری میں بکتا ہے ،شہباز شریف
July 24, 2018
ڈیرہ غازی خان ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی اڈیالہ جیل میں ہے ، بد نیتی اور کرپشن کا نظام کچہری میں بکتا ہے ، حکومت ملی تو قائداعظم کا پاکستان لائیں گے، جنوبی پنجاب میں نیب نے ہمارے لوگوں کو توڑا ہے ۔ ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دل کا مریض ہونےکے باوجود نوازشریف کو صحیح ادویات نہیں دی جا رہیں ، ڈیرہ غازی خان میں نیب ہمارے کارکنوں کو تنگ کر رہی ہے ۔ مجھے آئندہ 5 سال ملے تو ڈیرہ غازی خان کو لاہور بنا دوں گا ، ہم نے مظفرگڑھ میں اسپتال ، رحیم یار خان میں کالج بنایا ہے ، ہم نے بچوں کو قرضے دیکر روزگار دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ آج تمام لوٹے کھوٹے، اور کرپٹ لوگ عمران خان کی پارٹی میں ہیں ، کہاں گئے اس کے تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعوے ، میرااورنوازشریف کا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا ہے ، میں اس نظام کو ختم کروں گا جو غریب اور بیوہ سے زیادتی کرتا ہے ، اس نظام کو دفن کرینگے جو امیر کو امیر اور غریب کو غریب کرتا ہے ۔