دلہار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
سکھر (92 نیوز) سکھر میں دلہار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
دلہار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترنے پر سرسید ایکسپریس،گرین لائن،فرید ایکسپریس، اور خیبرمیل کو گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو سمیت مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین روانہ کی جا رہی ہے، ٹریک جلد بحال کردیا جائے گا۔