Sunday, November 27, 2022

دفتر خارجہ کا مثبت قدم ،بھارتی لڑکی گیتا 26اکتوبر کو واپس بھیج دی جائیگی

دفتر خارجہ کا مثبت قدم ،بھارتی لڑکی گیتا 26اکتوبر کو واپس بھیج دی جائیگی
اسلام آباد(92نیوز)بھارت میں پاکستان مخالف مہم کے باوجود دفتر خارجہ کا مثبت اقدام، بھارتی شہری گیتا کو 26 اکتوبر کو بھارت  واپس بھجوایا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی شہری گیتا کو واپس بھارت بھجوانے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں،  گیتا کو آئندہ سوموار،  26 اکتوبر  کو ہوائی جہاز کے ذریعے کراچی سے بھارت بھیجا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  گیتا کے معاملے پر دفتر خارجہ بھارتی ہائی کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہے ، گیتا کی وطن واپسی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں پاکستان مخالف رویے کے باوجود  گیتا کا اپنے والدین سے ملاپ اس کا حق ہے اور اس حوالے سے دفتر خارجہ تمام تر ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔