Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دفاع پاکستان کونسل کےرہنماؤں کی وزیرداخلہ  سے ملاقات تنظیم کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی : وزارت داخلہ

دفاع پاکستان کونسل کےرہنماؤں کی وزیرداخلہ  سے ملاقات تنظیم کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی : وزارت داخلہ
December 18, 2016

اسلام آباد(92نیوز)ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کےممبران  سے وزیر داخلہ کی ملاقات تنظیم کے سربراہ کی خواہش اور کہنے پر ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ  بات قطعی غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ وزیر داخلہ  کی ملاقات چوہدری نثارعلی خان  کے کہنے پر ہوئی۔ یہ بات حیران کن ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ اور سچ میں تقسیم یا فرق بالکل ختم کرنا چاہتے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل  کے رہنماوں سے وزیر داخلہ کی ملاقات سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے۔