Wednesday, October 5, 2022

 دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی

 دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی
راولپنڈی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں دلچسپ مقابلے  اور ٹیموں کی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے  کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں ۔ ایونٹ میں آج دفاعی چیمپئن  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا ، دونوں ٹیمیں شام سات بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہونگی،بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں  جیت کیلئے پر عزم ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  نے ایونٹ میں چھ میچز کھیلے ہیں  جس میں تین میں کامیابی اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی ایونٹ میں ابھی تک چھ میچز کھیلیں  اور صرف  دو میں کامیابی حاصل کی ،،تین میں ناکامی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیمیں مد مقابل آچکی ہیں جس میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن کو6وکٹوں سے شکست دی تھی۔