Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کا ومبلڈن ٹینس میں فاتحانہ آغاز

دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کا ومبلڈن ٹینس میں فاتحانہ آغاز
July 3, 2017

ومبلڈن (سپورٹس ڈٰیسک)دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے ومبلڈن ٹینس میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چھے ایک ،چھے چار اور چھے دو سے فتح سمیٹ لی ۔ کیرئیر کا بیسواں ومبلڈن کھیلنےوالی وینس ولیمز بھی اگلے راؤنڈ  میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق ٹینس کے سب سے پرانے گرینڈ سلام  ومبلڈن اوپن کے ایک سو چالیسویں ایڈیشن کا  آغاز ہو گیا۔ دفاعی چیمپئن  اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے  اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔  برطانوی ٹینس اسٹار نےروس  کے ایلگزینڈر بوبلنک کیخلاف  چھے ایک ،چھے چار اور چھے دو سے فتح سمیٹی۔ جاپان کے نشیکوری اور فرانس کے جے سونگانے بھی کامیابی سمیٹتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں قدم رکھ دیے۔

اپنا بیسواں ومبلڈن کھیلنےوالی وینس ولیمز بھی بیلجئن حریف کو نو سات اور چھے چار سے  شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

شہرہ آفاق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور نواک جووکوچ  چار جولائی کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔