Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آرمی چیف

دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آرمی چیف
July 19, 2017

 

راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں تمام تر مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا  کے دورے کے دوران سپہ سالار نےدفاعی صنعت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا چیئر مین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف نے استقبال کیا،دفاعی پیداواری صنعت، جاری اور مستقبل کے دفاعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سپہ سالار نے معیاری مصنوعات کیلئے ہیوی انڈسٹریزکی صلاحیت اور عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملکی روایتی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے تاریخی کردار ادا کیا۔ تمام تر مشکلات کے باوجود اِپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ آرمی چیف نے دفاعی پیداواری صنعت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ایچ آئی ٹی کو جاری منصوبوں پر کام تیز تر اور بروقت تکمیل پر زور دیا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی صنعت کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اِس موقع پر آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی صلاحیتوں اور منصوبوں کا جائزہ لیااور تیار کردہ مصنوعات کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے چند روز قبل اپنی دفاعی صنعت کی پیدوار بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔