Thursday, October 6, 2022

دفاعی تعمیرات کیلئے بھارتی فوج کشمیریوں کی زرعی اراضی بھی ہڑپنے لگی

دفاعی تعمیرات کیلئے بھارتی فوج کشمیریوں کی زرعی اراضی بھی ہڑپنے لگی
سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقے میں دفاعی تعمیرات کے نام پر غریب کسانوں کی زرعی اراضی بھی ہڑپنے لگی ، ظلم و ستم کا شکار کسان اب زرعی اراضی سے بھی محروم ہو رہے ہیں ۔ بارڈر کے قریب رہائش پذیر افراد کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم بارڈر ویلفیئر کمیٹی نے بتایا کہ بھارتی فوج اور بارڈر سکیورٹی فورسز گزشتہ 15 سال سے دفاعی آلات اور دفاعی تعمیرات  کیلئے  مختلف اضلاع میں زرعی اراضی اپنے قبضے میں لے چکی ہے ۔ تنظیم کے مطابق یہ اراضی برباد ہو رہی ہے ، ان دیہات میں بھارتی فورسز اپنی تعمیرات کر رہی ہیں ۔ فوج نے خار دار تاریں لگا دی ہیں اور بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے  کسان اپنے ہی کھیتوں میں نہیں جا سکتے ۔