Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دفاعی اخراجات میں کٹوتی ہونےپر فرانسیسی آرمی چیف مستعفی

دفاعی اخراجات میں کٹوتی ہونےپر فرانسیسی آرمی چیف مستعفی
July 19, 2017

پیرس (ویب ڈیسک)دفاعی اخراجات میں کٹوتی سے فرانسیسی صدر عمانوویل میکرون اور ان کے آرمی چیف کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے جس پرفرانسیسی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف پیئر دے ویلیئراحتجاجاً مستعفی ہو گئے،میکرون نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئےجنرل  فرانسس نیکوترے کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا۔

تفصیلات کےمطابق فرانس کے نو منتخب صدر کے فیصلوں کے اثرات سامنے آنے لگے۔ میکرون حکومت نے بجٹ خسارے کو کم کرنے کیلئے 2017 کے فوجی بجٹ میں نو سو پچیس ملین ڈالرکی کٹوتی کا اعلان کیا تو فرانسیسی آرمی چیف برہم ہوگئے

ادھر میکرون کا کہنا ہےوہ فوج کی جانب سے اس بارے کسی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کریں گے۔ فرانس کے صدریہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر فوج کے سربراہ اور صدر میں کسی بات پر اختلاف ہواتو فوجی سربراہ کو گھر جانا پڑے گا۔

اس صورتحال پرجنرل پیئر ڈی ویلرز نے احتجاجاً استعفا دیدیا جسے میکرون نے قبول کرلیااور ان کی جگہ  فرانسس نیکوترے کو نیا آرمی چیف تعینات کردیااپنے بیان میں جنرل ویلرز نے کہا اب وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ فوج اتنی مضبوط رہ سکتی ہے جتنا ملکی دفاع کیلئے ضروری ہے۔

مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جنرل پیئر ڈی ویلرز کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے تحفظات سے سیاستدانوں کو آگاہ کریں۔