Tuesday, April 30, 2024

دعا ہے ریاست مدینہ کے اصول یہاں بھی رائج ہوں، چیئرمین نیب

دعا ہے ریاست مدینہ کے اصول یہاں بھی رائج ہوں، چیئرمین نیب
August 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا دعا ہے ریاست مدینہ کے اصول یہاں بھی رائج ہوں۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضورﷺکے اصولوں پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا محنت میں جوعظمت ہے وہ کسی اور چیزمیں نہیں۔ رب کی ذات پر مکمل بھروسہ ہونا چاہئے۔ خوشی،غمی اللہ کے اختیار میں ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا سویٹ ہوم میں بچوں سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان سویٹ ہومز کے بچے ملک کا نام روشن کرینگے۔ بچوں کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنی ہے۔