دعا گو ہیں اللہ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دعاگو ہیں اللہ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہو اور وطن واپس آئیں اور یہاں مقدمات و قانون کا سامنا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے طرزِ عمل سے انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔