Sunday, October 2, 2022

دعائیں ادویات سے زیادہ مؤثر ہیں : مریم نواز

دعائیں ادویات سے زیادہ مؤثر ہیں : مریم نواز
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف کی منگل کو ہونے والی بائی پاس سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئےمریم نوازشریف نےکہا ہےکہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہوتی ہیں اور نوازشریف کیلئے کروڑوں لوگ دعاگو ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں عوام کی دعاؤں سے وزیر اعظم انشااللہ جلد صحت یاب ہوکر وطن لوٹیں گے ۔ مریم نواز کا سوشل میڈیا پر مزید کہنا تھاکہ میرے والد صاحب دو ہزار گیارہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔