Monday, December 5, 2022

دشمن کے پانچ لڑاکا طیارے تن تنہا گرانے والا 65ءکی جنگ کا عظیم ہیرو ایم ایم عالم

دشمن کے پانچ لڑاکا طیارے تن تنہا گرانے والا 65ءکی جنگ کا عظیم ہیرو ایم ایم عالم
لاہور(92نیوز)جنگ ستمبر میں  پاک فضایہ کے شاہین ہو یا پاک فوج کے جوان  سب نے ہی دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد کرادیا ایم ایم عالم جیسے جانباز پائلٹ نے ایک منٹ میں پانچ طیارے گراکرریکارڈقائم کیا۔ تفصیلات کےمطابق ٹائون ہال لاہور کے سبزہ زار میں موجود جنگی جہاز ایف 86سپر جیٹ کہلاتا ہے چھ ستمبر 1965کو اسکوارڈرن لیڈر محمد محمود عالم نے بطور  جی ڈی پائلٹ اسی سپر جیٹ کے ذریعے ایک منٹ کے وقت میں دشمن کے پانچ  طیاروں کو  مار گرایا اور عالمی ریکارڈقائم کیا۔ پاک فضائیہ کے اس  عظیم لیڈر کی جرات اور مہارت کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔ شہریوں کاکہناہے کہ پاک فوج ہو یا پاک فضائیہ ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے بچوں کو بتانا ضروری ہے تاکہ ان کو پتہ چل سکے پاک فضایہ کے پائلٹس نے کس طرح دشمنوں کے دانت کھٹے کئے۔  لوگوں کاکہناہےکہ  ستمبر 1965کی جنگ میں پاک فضایہ نے جس طرح اپنی جراتمندانہ کارروائیوں سے  مادروطن کا دفاع کیا اسے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائےگا۔